پاکستان کی پہلی تھری ڈی اینیمیتڈ فلم تین بہادر نمائش کے لئے پیش کر دی گئی

جمعرات 21 مئی 2015 15:18

پاکستان کی پہلی تھری ڈی اینیمیتڈ فلم تین بہادر نمائش کے لئے پیش کر دی گئی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 مئی۔2015ء) پہلی تھری ڈی اینیمیتڈ پاکستانی فلم تین بہادر کا پریمئر شو پیش کر دیا گیا۔ فلم میں تین بہادربچوں کے ذریعے بہادری اور ملک و قوم کے لیئے کچھ کر گزرنے کا پیغام دیا گیا ہے۔فلم کی کہانی بچوں کی اخلاقی، جسمانی اور ذہنی تخلیقات کی عکاس ہے۔ فلم میں بچوں اور
والدین دونوں کے لئے مثبت پیغام دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آسکر ایوارڈ جیتنے والی فلم کی ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے نے فلم میں یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ ہر بچے کا ایک سپر ہیرو ہوتا ہے۔ جسے چیلنچ نہیں کیا جا سکتا۔ یہ فلم ایک افسانوی قصبے روشن بستی کی ہے جس کا حال پاکستانی شہروں جیسا ہے۔ یہ فلم یقینا نئی نسل کے لیئے اہمیت کی حامل ثابت ہو گی اور اس کی کہانی سے بچے نہ صرف ملکی مستقبل کا خیال رکھنے کی کوشش کریں گے بلکہ اپنے بڑوں کا ادب کرنا بھی سیکھیں گے

وقت اشاعت : 21/05/2015 - 15:18:41

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :