بچن پریوار نے بینک آف انڈیا اور وزارت خزانہ میں کھلبلی مچا دی

جمعہ 22 مئی 2015 12:29

بچن پریوار نے بینک آف انڈیا اور وزارت خزانہ میں کھلبلی مچا دی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 مئی۔2015ء)بالی ووڈ کے بچن پریوار نے پہلی بارسمندر پار بڑی سرمایہ کاری کر دی ۔سنگاپور کی کمپنی میں سات کروڑ دس لاکھ ڈالر لگا دئیے،،بینک آف انڈیا اور وزرات خزانہ میں کھلبلی مچ گئی۔

(جاری ہے)

امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشک بچن نے سنگاپور کی کمپنی میں اقلیتی اسٹیک کی بنیاد پرسرمایہ کاری کی ہے۔ جس پروزارت خزانہ اور بینک آف انڈیا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔کیوں کہ ریزرو بینک آف انڈیا کی ایل آرایس اسکیم کے تحت کوئی بھی بھارتی بیرون ملک ڈھائی لاکھ ڈالر سے زیادہ رقم کی سرمایہ کاری نہیں کر سکتا۔ادھر کمپنی کا مالک اس سرمایہ کاری پر بہت خوش ہے۔

وقت اشاعت : 22/05/2015 - 12:29:57

Rlated Stars :