چینی اداکار جیکی چن کے ساتھ فلم نہیں کررہا ، عامر خان

جمعہ 22 مئی 2015 15:09

چینی اداکار جیکی چن کے ساتھ فلم نہیں کررہا ، عامر خان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 مئی۔2015ء) سپر سٹار عامر خان نے واضح کہا ہے کہ وہ چینی ایکشن سٹار جیکی چن کے ساتھ فلم نہیں کررہے کیونکہ وہ اپنی فلم دنگل کی شوٹنگ میں مصروف ہونگے ۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ جیکی ڈائریکٹر سٹینلے ٹونگ کے ساتھ فلم کی منصوبہ بندی کررہے ہیں جنہوں نے جیکی چن کی کئی فلمیں بنائی تاہم انہوں نے کہا کہ میرے لئے اس فلم میں کام کرنا ممکن نہیں ہوگا ۔

اگرچہ مجھے یہ فلم کرنا بے حد اچھا لگتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جیکی کی فلم کی شوٹنگ ستمر اکتوبر میں ہوگی اور اس وقت میں فلم دنگل کی شوٹنگ میں مصروف ہونگا انہوں نے کہا کہ اب میں کوئی بھی فلم آئندہ سال ستمبر اکتوبر میں ہی کرسکتا ہوں انہوں نے کہا کہ میں نے جیکی کو بھی اس حوالے سے آگاہ کردیا ہے میں ان کا بہت بڑا مداح ہوں اور ان کی متعدد فلمیں دیکھ چکا ہوں تاہم اس وقت میری مجبوری ہے کہ میں آپ کی فلم نہیں کرسکتا انہوں نے کہا کہ جیکی نے مجھے بتایا ہے کہ وہ میری فلمیں دیکھتے رہے ہیں اور میری فلم تھری ایڈیٹس انہیں بہت پسند ہے ۔

وقت اشاعت : 22/05/2015 - 15:09:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :