ممبئی کے ’فلم سٹی‘ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی

ہفتہ 23 مئی 2015 15:18

ممبئی کے ’فلم سٹی‘ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی

ممبئی۔23مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) بھارت کے صنعتی شہر ممبئی میں ’فلم سٹی‘ کے اندر فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اداکار امیتابھ بچن بھی فلم سٹی سٹوڈیو میں اپنی ایک فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ بعض نامعلوم افراد نے ایک کانٹریکٹر پر گولیاں چلائیں اور پھر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اس واقعے میں راجو شندے نامی ایک شخص زخمی ہو ا جو سکیورٹی ایجنسی چلاتا ہے۔فائرنگ کا یہ واقعہ اس جگہ سے کچھ ہی فاصلے پر پیش آیا جہاں اداکار امیتابھ بچن اپنی فلم ’دی 1873‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے۔فائرنگ کے اس واقعے کے بعد امیتابھ بچن نے ٹویٹ کیافلم سٹی میں شوٹنگ اور ہم سے صرف 20 فٹ کے فاصلے پرگینگ وار فائرنگ ،ایک شخص ہلاک چاروں طرف پولس ہی پولیس۔

(جاری ہے)

تاہم پولیس نے اس واقعے میں کسی بھی شخص کے ہلاک ہونے سے انکار کیا ہے۔پولیس کے مطابق شندے پر تین گولیاں فائر کی گئیں جو ان کے پیٹ میں لگی ہیں اور انہیں قریبی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔بعد میں امیتابھ بچن نے بھی اس واقعے سے متعلق دوبارہ ٹویٹ کیا اور لکھا ’1873 سے متعلق تصحیح ، فلم سٹی کی گینگ وار شوٹنگ میں جہاں میں شوٹنگ کر رہا تھا اس میں جس شخص کو گولی لگی تھی وہ ہلاک نہیں ہوا۔اس واقعے کے بعد فلم سٹی میں جاری فلموں کی شوٹنگز فوری طور پر روک دی گئیں۔

وقت اشاعت : 23/05/2015 - 15:18:51

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :