ابھیشک بچن آل از ول میں گلوکاری کرینگے

پیر 25 مئی 2015 14:49

ابھیشک بچن آل از ول میں گلوکاری کرینگے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) انوشکا شرما کے بعد ابھیشک بچن بھی آل از ول میں گلوکاری کرینگے ابھیشک بچن اویش شکلا کی آنیوالی فلم میں گلوکاری کا جادو جگانے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

چالیس سال قبل ابھیشک کے والد بگ بی نے بھی پرکشش مکھر جی کی فلم ابہیمان میں پروفیشنل گلوکار کا کردارادا کیا تھا جس کے آٹھ سال بعد بگ بی نے ایک بار پھر راکیش کمار کی فلم یارانہ میں بھی گلوکار کا کردار ادا کیا اور یہ اس کے بعد اب پہلی بار ہے کہ بچن خاندان کا کوئی شخص پروفیشنل گلوکار بنے گا رومیش کا کہنا ہے کہ ال از ول میں ابھیشک پروفیشنل گلوکار کا کردار نبھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ فلم اکیس اگست کو ریلیز ہوگی

وقت اشاعت : 25/05/2015 - 14:49:57

Rlated Stars :