معاشرتی بگاڑ کی اصل وجہ غیر حقیقی چیزیں دکھانا ہے ، شگفتہ اعجاز

پیر 25 مئی 2015 14:49

معاشرتی بگاڑ کی اصل وجہ غیر حقیقی چیزیں دکھانا ہے ، شگفتہ اعجاز

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کہا ہے کہ معاشرتی بگاڑ کی اصل وجہ غیر حقیقی چیزیں دکھانا ہے ہمارے ڈرامہ نگار اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا رہے ہیں کافی ڈرامے آج کے دور جدید میں خارجیوں کو چھپا کر پیش تو کردیئے جاتے ہیں مگر ان میں مقصدیت نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو ڈرامے ہم نے پی ٹی وی کے دور میں کئے ان میں ڈرامے کا سکرپٹ ایک اصلاحی پہلو رکھتا تھا ان کا تاثر عوام کے ذہینوں میں کئی سال گزرنے کے باوجود بھی ویسے ہی قائم ہے اس وقت کے ڈراموں سے عوام نے بہت کچھ سیکھا ہے مگر اب ڈرامہ کمرشلائز ہوچکا ہے ہر طرف سے صرف ان کو ذہن میں رکھ کر ڈرامہ بنایا جاتا ہے جس میں گلیمر کی بھرمار ہے یہی ڈرامے کا نام ڈرامہ نہیں رہتا کوئی شرم حیا کوئی تہذیب کچھ نظر نہیں آتا ۔

وقت اشاعت : 25/05/2015 - 14:49:59

Rlated Stars :