معروف ماڈل ثناء سرفراز مس امیج پاکستان بن گئیں

بدھ 27 مئی 2015 14:14

معروف ماڈل ثناء سرفراز مس امیج پاکستان بن گئیں

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) معروف ماڈل ثناء سرفراز مس امیج پاکستان بن گئیں۔ گزشتہ روز امیج سکن کیئر کی بین الاقوامی رونمائی کی تقریب ہوئی، جس میں شوبز سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ماڈلز کی سکن کے حوالے سے کئے گئے سروے میں ثناء سرفراز کو مس امیج پاکستان کا اعزاز دیا گیا۔

(جاری ہے)

ماڈل ثناء سرفراز نے کہا کہ بیوٹی مصنوعات کی تشہیر کر کے ماڈلز لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں، فیشن شوز اور دیگر تقریبات میں ماڈلز کے لئے اپنی سکن کی خوبصورتی برقرار رکھنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا۔

بیوٹی مصنوعات کی شخصیات کی جانب سے مس امیج پاکستان کا اعزاز میرے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے، ماڈلنگ کی دنیا کے بعد اب ٹی وی و فلموں میں کام کرنے کی آفرز مل رہی ہیں، ایک اہم فلم میں ہیروئین کے کردار کیلئے حامی بھی بھرلی ہے لیکن فلم اور ہیرو کا نام ابھی نہیں بتاناچاہتی۔

وقت اشاعت : 27/05/2015 - 14:14:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :