شاہد کپور کے ٹوئٹر پر مداحوں کی تعداد 60 لاکھ تک پہنچ گئی

بدھ 27 مئی 2015 14:14

شاہد کپور کے ٹوئٹر پر مداحوں کی تعداد 60 لاکھ تک پہنچ گئی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کی تعداد 60 لاکھ تک پہنچ گئی۔ اپنے ایک بیان میں شاہد کپور نے کہا کہ ٹوئٹر پر ان کے مداحوں کی تعداد 60 لاکھ ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ سنگ میل عبور کرنے پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ اپنی اسی طرح چاہتوں کا سلسلہ جاری رکھیں۔ واضح رہے کہ شاہد کپور ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے فلمی دنیا کی مصروفیات کے بارے میں آگاہ کرتے رہتے ہیں ان کی آنے والی فلموں میں ''شاندار' اور ''اڈتا پنجاب'' شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 27/05/2015 - 14:14:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :