بھارتی سنسر بورڈ چیئرمین کیخلاف مار پیٹ کے الزام میں مقدمہ درج

بدھ 27 مئی 2015 14:21

بھارتی سنسر بورڈ چیئرمین کیخلاف مار پیٹ کے الزام میں مقدمہ درج

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) بھارتی سنسر بورڈ کے چیئرمین پاہلاج نہالنی کیخلاف سرٹیفیکیشن ایجنٹ نے مار پیٹ کے الزام میں مقدمہ درج کروایا ہے۔ ایجنٹ پراون موہار کا کہنا ہے کہ نہلانی نے ان کیخلاف غلیظ زبان استعمال کرنے کے علاوہ دو بار ان پر ہاتھ اٹھایا ہے۔ دونوں کے بیچ تنازعہ کچھ عرصے سے جاری ہے۔ سنسر بورڈ چیف کا دعویٰ ہے کہ پراون ایک ریکٹ چلا رہے ہیں جو کہ فلم پروڈیوسرز کو جعلی سرٹیفکٹس جاری کرتا ہے۔

ادھر پراون کا کہنا ہے کہ یہ امر دنیا جانتی ہے کہ میں نے کچھ فلموں کو جعلی سرٹیفکٹس جاری کئے تھے کیونکہ میں سنسر بورڈ کی نااہلی دنیا کے سامنے لانا چاہتا تھا۔ پراون کے اس اقدام سے سابق سی ای او راکیش کمار کی گزشتہ برس گرفتاری بھی عمل میں آئی تھی۔

(جاری ہے)

بورڈ میں ہر شخص اس بارے میں جانتا تھا تاہم نہالنی کو یہ خیال اب اچانک کیوں آیا؟ نہالنی میرے خلاف محاذ قائم کررہے ہیں۔

انہوں نے کچھ ڈب شدہ فلموں کے سرٹیفکٹ یہ کہہ کے جاری کرنے سے انکار کردیا کہ قانون کے تحت ریلیز کے تین برس کے اندر ڈب شدہ ورڑن کیلئے سرٹیفکٹ لینا ہوتا ہے۔ 1999میں اس قانون کی منظوری کے باوجود بھی کم از کم بیس ہزار فلموں کو مقررہ مدت کے بعد سرٹیفکٹ جاری ہوئے تاہم مجھے سرٹیفکٹ دینے سے انکار کردیا گیا اور میرے لئے پرانے قوانین ڈھونڈ کے نکالے جارہے ہیں۔

وقت اشاعت : 27/05/2015 - 14:21:13