کیریئر کے آغاز پربہت مشکلات پیش آئیں ، شیرون سٹون

جمعرات 4 جون 2015 16:05

کیریئر کے آغاز پربہت مشکلات پیش آئیں ، شیرون سٹون

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) بالی وڈ کی اداکارہ شیرون سٹون نے کہا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں مشکلات پیش آئیں ۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میرے بار ے میں یہ سمجھا جاتا ہے کہ میں ہالی وڈ کی پرکشش اداکارہ ہوں لیکن میں نے جب کیریئر کا آغاز کیا تو مجھے بہت مشکلات پیش آئیں کیونکہ مجھے کوئی بھی پرکشش نہیں سمجھتا تھا انہوں نے کہا کہ میں بڑے بڑے کپڑوں اور کتابوں کے ڈھیر کے ہمراہ ہوتی تھیں جس کی وجہ سے ان میں کشش محسوس نہ ہوتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد میں نے ایک میگزین کے لئے بولڈ ادکاری کی اس کے بعد میرے بارے میں لوگوں کی رائے بدل گئی انہوں نے کہاکہ میری اور انتونیوکی کی دوستی ہو گئی ہے ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کافی وات گزارتے تھے انہوں نے کہا کہ میں نے جب فلاحی کامون کا آغاز کیا تو میرے بارے میں کہا جاتا تھا کہ میں یہ سب شہرت کے لئے کر رہی ہوں انہوں نے کہا کہ شروع میں مجھے دھمکایا بھی گیا تاہم میں نے فلاحی کاموں پر اپنی توجہ جاری رکھی ۔ انہوں نے کہا کہ میں سکول اور کالج کے زمانے سے دوسروں سے مختلف تھی اس وجہ سے میرا کوئی دوست نہیں تھا

وقت اشاعت : 04/06/2015 - 16:05:37