ہالی وڈ کی نئی سپر ہیرو فلم ”آنٹ مین‘ ‘کے کلپس جاری‘فلم 17 جولائی کو ریلیز کی جائیگی

جمعہ 5 جون 2015 13:19

ہالی وڈ کی نئی سپر ہیرو فلم ”آنٹ مین‘ ‘کے کلپس جاری‘فلم 17 جولائی کو ریلیز کی جائیگی

ہالی وڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جون۔2015ء) ہالی وڈ کی تھرل سے بھرپور نئی سپر ہیرو سائنس فکشن ایکشن فلم’ ’آنٹ مین‘ ‘کے کلپس جاری کردیئے گئے ہیں۔ ہدایت کار پیٹون ریڈ کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ہینک پائم نامی ایک نہایت ذہین سائنسدان کے گِرد گھوم رہی ہے، جو ایسا مادہ تیار کرتا ہے، جسکے استعمال کے بعد نہایت آسانی سے جسمانی حجم میں تبدیلی ممکن ہو جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اسی مادے کی بدولت غیر معمولی صلاحیتوں کا مالک ا?نٹ مین دشمنوں سے مقابلے کے لیے میدان میں آتا ہے اور ایک ایک کرتے ہوئے اپنے تمام دشمنوں کو کچل ڈالتا ہے۔ کیون فیج کی پروڈیوس کردہ اس فکشنل کامک بک سپر ہیرو فلم میں مرکزی کردارہالی وڈ اداکار پال روڈ نبھا رہے ہیں، جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ایوینجلین لِلی، مائیکل ڈوگلس، جورڈی مولا، مائیکل پینا، وڈ ہیرس، ہیلے ایٹ ویل اور جوڈی گریئر شامل ہیں۔ مارول اسٹوڈیوز کے اشتراک سے بننے والی ماردھاڑ سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی اس سائنس فکشن تھرل فلم کو والٹ دزنی اسٹودیوز اور موشن پکچرز کے تحت رواں سال 17جولائی کو سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کردیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 05/06/2015 - 13:19:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :