پاکستانی میوزک بینڈ ''سوچ'' آئیفا ایوارڈ میں نامزد

پیر 8 جون 2015 13:22

پاکستانی میوزک بینڈ ''سوچ'' آئیفا ایوارڈ میں نامزد

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 جون۔2015ء) پاکستانی میوزک بینڈ ''سوچ'' آئیفا ایوارڈ میں نامزد، سوچ بینڈ کی بھارتی فلم ایک ولن میں عمدہ میوزک دینے پر بطور میوزک ڈائریکٹر نامزدگی ہوئی ہے۔ مذکورہ بینڈ اس سے قبل تین بھارتی ایوارڈز لائف او کے سکرین ایوارڈ، بریٹانیہ فلم فیئر ایوارڈ کے لئے بھی بہترین میوزک ڈائریکٹر کے لئے نامزد ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

سوچ میوزک بینڈ نے ہدایتکار و فلمساز علی مرتضی اور اسد الحق کی فیچر فلم دیکھ مگر پیار سے کے چار گیتوں کے ساوٴنڈ ٹریک بنائے ہیں۔ مذکورہ فلم میں اداکارہ حمائمہ ملک، سکندر رضوی اور دیگر کام کر رہے ہیں۔ ہدایتکار اسدالحق نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سوچ میوزک بینڈ کا بھارتی میوزک ڈائریکٹرز کے مقابلے میں ایوارڈز کے لئے نامزد ہونا پاکستانی میوزک انڈسٹری کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ سوچ میوزک بینڈ نے ہمارے لئے کام کیا ہے۔ ان کے میوزک سے فلم شائقین ضرور محظوظ ہوں گے۔ وہ جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر کام کر رہے ہیں

وقت اشاعت : 08/06/2015 - 13:22:09

Rlated Stars :