تامل فلموں کی معروف ہیروئن آرتی اگروال دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی

پیر 8 جون 2015 13:50

تامل فلموں کی معروف ہیروئن آرتی اگروال دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 جون۔2015ء) تیلگو فلموں کی معروف اداکار ہ آرتی اگروال دل کا دور پڑنے سے انتقال کر گئیں۔ بتایا جاتا ہے کہ آرتی اگروال جن کی عمر صرف 31برس تھی امریکا میں لیپوسیکشن کرانے گئیں تھیں اور علاج کے دوران ہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ ان کی موت کی وجہ کیا بنی۔

(جاری ہے)

دو دن بعد ہی ان کی نئی ”رانم ٹو“ بھی ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ ان کی موت نے تیلگو فلم انڈسٹری تالی وڈ کو سوگوار کر دیا ہے۔ آرتی اگر وال نے 2001میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور چھوٹی عمر میں ہی شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا۔ انہوں نے تیلگو فلموں کے تمام بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کیا۔ ایک ماہ بعد وہ نئی فلم کی شوٹنگ کے لئے حیدر آباد جانے والی تھیں۔

وقت اشاعت : 08/06/2015 - 13:50:07