ایشوریا نے بھارتی جاسوس پر بننے والی فلم سائن کر لی

پیر 8 جون 2015 13:54

ایشوریا نے بھارتی جاسوس پر بننے والی فلم سائن کر لی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 جون۔2015ء) بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نے بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ پر بنائی جانے والی فلم سائن کر لی ہے جس میں وہ سربجیت کی بہن دلبیر کور کا کردار ادا کریں گی۔

(جاری ہے)

ہدایت کار امنگ کمار نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ''میری کوم'' کے بعد یہ دوسری فلم ہوگی جو کسی کی زندگی پر بنائی جائے گی اور ایشوریا رائے بچن اس میں دلبیر کور کے کردار میں نظر آئیں گی۔ امنگ کمار کا کہنا تھا کہ ایشوریا کو جب اسکرپٹ سنایا گیا تو انہوں نے فلم میں کام کرنے پر فوری آمادگی ظاہر کر دی۔

وقت اشاعت : 08/06/2015 - 13:54:33

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :