ترکی جانے کا خواہاں ہوں ، عامر خان

پیر 8 جون 2015 16:32

ترکی جانے کا خواہاں ہوں ، عامر خان

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 جون۔2015ء بالی وڈ اداکار عامر خان نے کہا ہے میں ترکی جانے کا خواہشمند ہوں ۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے فلم دل دھڑکنے دو دیکھی ہے جس کو دیکھنے کے بعد ترکی جانے کی خواہش پیدا ہوئی ہے مجھے اس کی لوکیشن اور کہانی نے بہت متاثر کیا انہوں نے کہا کہ رنبیر میں ہر طرح کا کردار ادا کرنے کی صلاحیت ہے اور میں ان کی صلاحیتوں سے بے حد متاثر ہوں انہوں نے کہا کہ مجھے رنبیر کے ساتھ کام کرنے کا زیادہ موقع نہیں ملا لیکن میری خواہش ہے کہ اس کے ساتھ کام کروں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت میں فلم ” دنگل “ میں مصروف ہوں اور تمام تر توجہ اسی کی طرف ہے

وقت اشاعت : 08/06/2015 - 16:32:00

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :