پی ٹی وی لاہور سینٹر پر نجی سیکٹر میں تیار کر دہ ڈرامہ سیریل ”شکست “کا آغاز ہو گیا

بدھ 20 ستمبر 2006 11:54

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 ) پی ٹی وی لاہور سینٹر پر نجی سیکٹر میں تیار کر دہ ڈرامہ سیریل ”شکست “کا آغاز ہو گیا ۔ اس ڈرامہ سیریل میں کے پروڈیوسر یاسین ملک نے بتایا کہ ڈرامہ کے فنکاروں میں سویرا ندیم ‘خالد بٹ ‘خیام سرحدی ‘زیب چوہدری ‘کامران مجاہد‘سیمی راحیل ‘جہانگیر جانی اور نعمان اعجاز شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

شکست ڈرامہ میں انسانی رویوں اور معاشرتی مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ اس کا دورانیہ 50منٹ پر مشتمل ہے ۔ گزشتہ روز ڈرامہ کی دوسری قسط میں زیب چوہدری ‘سویرا ندیم اور خالد بٹ کی پرفارمنس بہت نمایاں رہی ۔ ناظرین کی اکثریت شکست کی دوسری قسط سے ہی اس پسند کرنے لگی ہے ۔

وقت اشاعت : 20/09/2006 - 11:54:19

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :