قطرینہ کیف نے سلمان خان سے خفیہ ملاقات پر خاموشی توڑ دی
سمیرا فقیرحسین پیر 18 جنوری 2016 16:22
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 18 جنوری 2016ء) : قطرینہ کیف کے رنبیر کپور کے ساتھ حال ہی میں ہوئے بریک اپ کے بعد یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ قطرینہ کیف نے رنبیر کپور سے تعلق توڑنے سے قبل اپنے سابق بوائے فرینڈ سلمان خان سے مشورہ کیا جس کے بعد سلمان اور قطرینہ کی خفیہ ملاقات کے چرچے بھی عام رہے۔
(جاری ہے)
تاہم ان سب خبروں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے قطرینہ کیف نے اپنی اور سلمان خان کی خفیہ ملاقات سے متعلق اپنے ترجمان کے ذریعہ ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ علی عباس اور قطرینہ آپس میں اچھے دوست ہیں اور علی عباس سلمان خان کے ساتھ اپنی فلم ’سلطان ‘ بنا رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ مہمانوں کی فہرست میں کبیر خان کے ہمراہ سلمان خان کا نام بھی موجود تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ سلمان خان اور قطرینہ کیف میں کوئی خفیہ ملاقات نہیں ہوئی۔ لہٰذا عوام سے اپیل ہے کہ من گھڑت کہانیوں پر یقین نہ کریں اور باعزت بیانات دیں۔ واضح رہے کہ بالی وڈ کی جوڑی قطرینہ کیف اور رنبیر کپور کے مابین تعلقات ختم ہو چکے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے ابھی بھی متنازعہ اطلاعات ہی گردش کر رہی ہیں۔Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Booboo Stewart
Abida baig
Tara Reid
Jared Leto
Emmanuelle Chriqui
Abida Parveen
Sana Bucha
Tamara Taylor
Aimee Teegarden
Chris Hemsworth
Analeigh Tipton
Irrfan Khan
Showbiz News In Urdu
-
صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ اقبال بانو کی 15ویں برسی21اپریل اتوار کو منائی جائے گی
-
عالمی شہرت یافتہ اداکار و کمپیئر معین اخترکی 13ویں برسی22اپریل کومنائی جائے گی
-
چین، 14ویں بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا آغاز ہوگیا
-
بہاولنگر میں پنجاب مقابلہ موسیقی 8 مئی کو ڈی پی ایس میں منعقد ہوگا
-
الحمرا فن کی دنیا میں نام پیدا کرنے کے لئے پلیٹ فارم فراہم کررہا ہے،طارق علی بسرا
-
نینا گپتا اورویوین رچرڈز کی بیٹی مسابا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع
-
50 سال سے زائد عمر کی خواتین سرخ لپ اسٹک لگاتے ہوئے شرماتی ہیں، ٹوئنکل کھنہ
-
فلم کی کمائی کے پہلے چیک سے چائے اور پکوڑے والے کا ادھار چکایا تھا،منوج باجپائی