پروڈیوسر ضیغم صدیق کی ٹیلی فلم ”اور ساغر ٹوٹ گیا“ کی ریکارڈنگ مکمل ہوگئی ہے

جمعرات 21 ستمبر 2006 15:33

لاہور( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21 ستمبر2006 ) ضیغم پروڈکشنز کی ٹیلی فلم ”اور ساغر ٹوٹ گیا“ کی ریکارڈنگ مکمل ہوگئی ہے اور اسے بہت جلد نجی ٹی وی چینل سے نشر کردیا جائے گا ۔یہ ٹیلی فلم معروف شاعر ساغر صدیقی کی زندگی پر بنائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ساغر صدیقی کا مرکزی کردار سینئر اداکار راشد محمود نے ادا کیا ہے جبکہ عینی طاہرہ ، میگھا اور رضوان لکی نمایاں کاسٹ میں شامل ہیں ٹیلی فلم کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ضیغم صدیق ہیں جبکہ تمام معاملات میں ان کی معاونت اداکار تنویر ملک نے کی ہے ۔

وقت اشاعت : 21/09/2006 - 15:33:21

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :