بہترین ریکاڈنگ پر گلوکارہ عابدہ پروین نے ریکارڈسٹ کودوہزار روپے انعام دیا‘یہ میرے لیئے بڑے اعزاز کی بات ہے‘بخشید جوئیہ

جمعہ 22 ستمبر 2006 11:44

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22 ستمبر2006 ) معروف گلوکارہ عابدہ پروین نے بہترین ریکارڈنگ کرنے پر ساؤنڈ ریکارڈسٹ بخشیدجوئیہ کو دوہزارروپے انعام میں دئیے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں مقامی سٹوڈیو میں گلوکارہ عابدہ پروین نے اپنے نئے البم کی ریکارڈنگ کروائی۔جس کے ریکارڈسٹ بخشید جوئیہ تھے۔

(جاری ہے)

ماسٹرنگ پر بہترین ریکارڈنگ کوالٹی آنے پر عابدہ پروین نے خوش ہوکر بخشید جوئیہ کے کام کی تعریف کرتے ہوئے انہیں دوہزارروپے انعام دئیے۔

اس موقع پر بخشید جوئیہ نے بتایا کہ یہ میرے لیئے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ اتنی بڑی گلوکارہ نے میرے کام کو سراہا ہے ۔بخشید جوئیہ اب تک تمام نامور گلوکاروں کی ریکارڈنگ کرچکے ہیں اور ان دنوں وہ بڑی تعداد میں ٹی وی سیریلز ‘ ٹیلی فلموں اور فلموں کا بیک گراؤنڈ ریکارڈ کرنے میں مصروف ہیں اور ڈرامہ ڈائریکٹرز اور فلم ڈائریکٹرز کے ساتھ ساتھ بہت سارے گلوکار بھی بخشید جوئیہ کے ساتھ ریکارڈنگ کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 22/09/2006 - 11:44:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :