کرشمہ کپور کی طلاق کے مقدمے میں سپریم کورٹ پیشی

بدھ 9 مارچ 2016 14:30

کرشمہ کپور کی طلاق کے مقدمے میں سپریم کورٹ پیشی

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مارچ۔2016ء) سابق بولی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور اور شوہر سنجے کپور کے درمیان آجکل طلاق کیلئے کیا جانے والا مقدمہ جاری ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ مقدمے میں آج اداکارہ سپریم کورٹ میں پیش ہوئیں۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے بنچ میں شامل جسٹس اے کے سکری اور جسٹس آر کے اگروال کی جانب سے اداکارہ کرشمہ کپور کو عدالت عالیہ میں پیشی کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ کمرہ عدالت میں حاضری کی بجائے ججز کے چیمبر میں پیش ہو سکتی ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ عدالت میں لوگوں کی بڑی تعداد کی بنا پر اداکارہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ دوسری جانب اداکارہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ رجسٹری کی جانب سے انھیں ایسے کسی حکم کی تعمیل کیلئے نہیں کہا گیااور نہ ہی ججز کے چیمبر میں داخلے کیلئے پاسز جاری کیے گئے ہیں۔ بعد ازا اداکارہ عدالت کی طویل راہ داری میں لوگوں کے ہجوم سے گزرتی ہوئی ججز کے چیمبر تک پہنچیں

وقت اشاعت : 09/03/2016 - 14:30:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :