بھارتی کرکٹر دھونی کی زندگی پر مبنی فلم’'ایم ایس دھونی ‘ کی پہلی جھلک جاری

جمعہ 11 مارچ 2016 12:37

بھارتی کرکٹر دھونی کی زندگی پر مبنی فلم’'ایم ایس دھونی ‘ کی پہلی جھلک جاری

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء) بھارتی کرکٹر مہندرا سنگھ دھونی کا شمار دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار نیرج پانڈے نے ان کی زندگی پر مبنی ایک فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی پہلی جھلک جاری کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فلم’ایم ایس دھونی‘ کی اس جھلک میں سوشانت سنگھ راجپوت ٹکٹ کلیکٹر کے لباس میں ملبوس ایک بینچ پر بیٹھے کسی سوچ میں گم دکھائی دے رہے ہیں۔

نیر ج پانڈے کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کا مرکز ی کردارسشانت سنگھ راجپوت ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں بالی ووڈ اداکارجان ابراہم ، رام چرن، انوپم کھیر، گوتم گلاٹی اور کیارہ اڈوانی شامل ہیں۔فلم رواں سال2ستمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔

وقت اشاعت : 11/03/2016 - 12:37:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :