ہمیش ریشمیا کی فلم”تیرا سرور“کے گانے ’ادھوری زندگی‘ کی ویڈیو جاری

جمعہ 11 مارچ 2016 12:48

ہمیش ریشمیا کی فلم”تیرا سرور“کے گانے ’ادھوری زندگی‘ کی ویڈیو جاری

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء)بالی ووڈ کے معروف اداکار اور گلوکار ہمیش ریشمیا کی نئی آنے والی فلم”تیرا سرور“کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی،’ادھوری زندگی‘کے بول پر مبنی یہ گاناریتو راج موہانتی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس گانے کی موسیقی سمیر انجام نے ترتیب دی ہے،شون آررنہا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ہمیش ریشمیا اورفرح کریمی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں نصیر الدین شاہ، شیکھر کپور،مونیکا،کبیر بیدی ،گراہم،شرناز پٹیل اور سنیل دت بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

یہ فلم 2007میں بننے والی فلم ’آپکا سرور‘کا سیکوئل ہے ۔

وقت اشاعت : 11/03/2016 - 12:48:42