چارروزہ فیشن ویک کا آغاز

دیدہ زیب لباس زیب تن کئے ماڈل نے ریمپ پر جلوے تو حاضرین کی نظر ٹس سے مس نہ ہوئی

جمعہ 11 مارچ 2016 13:01

چارروزہ فیشن ویک کا آغاز

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء)موسم بدلا تو پہناوے بھی بدلیں گے لاہور میں چار روزہ فیشن ویک کا آغاز ہو گیا خوبصورت اور دیدہ زیب لباس زیب کیساتھ دلکش جیولری پہنے ماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیرے اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایکسپو سنٹر میں فیشن ویک کے پہلے روز چوٹی کے ڈیزائنرزکے دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کر کے جب ماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیرے تو نظر ٹس سے مس نہ ہوئی،کسی لباس پر دلکش کڑھائی تو کسی پر موتی جڑے تھے رنگ ایسے کہ ہر طرف دلکشی چھا گئی ایک سے بڑھ کرایک لباس اور بھی خاص۔فیشن ویک کے آئندہ تین دنوں میں جہاں فیشن انڈسٹری کا رنگ سر چڑھ کر بولے گا وہیں بدلتے موسم کے نت نئے پہناووں کو بھی متعارف کروایا جائے گا۔

وقت اشاعت : 11/03/2016 - 13:01:02