شادی صرف ایک شرط پر کی تھی کہ’میں ساری زندگی کام کروں گی، پیسے کماوٴں گی اور سیف کو میرا ساتھ دینا ہو گا‘،کرینہ کپور

جمعہ 11 مارچ 2016 13:01

شادی صرف ایک شرط پر کی تھی کہ’میں ساری زندگی کام کروں گی، پیسے کماوٴں گی اور سیف کو میرا ساتھ دینا ہو گا‘،کرینہ کپور

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کی سیف علی خان سے شادی ایک شرط پر ہوئی تھی، کرینہ کی وہ واحد شرط یہ تھی کہ وہ شادی کے بعد بھی ساری زندگی کام کریں گی اور سیف علی خان انہیں سپورٹ کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کا اپنی آنے والی فلم ”کی اینڈ کا“ کی ایک تشہیری تقریب کے دوران کہنا تھا آج میں شادی شدہ ہوں اور بے حد خوش بھی ہوں اور میں نے شادی سے قبل سیف کے سامنے صرف ایک شرط رکھی تھی کہ میں اپنی پوری زندگی کام کروں گی، پیسے کماوٴں گی اور سیف کو میرا ساتھ دینا ہو گا۔

کرینہ کا مزید کہنا تھا کہ خواتین آج کسی شعبہ میں بھی مردوں سے پیچھے نہیں اور یہی ان کی طاقت ہے۔کرینہ اس وقت فلم ”کی اینڈ کا“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ، فلم میں ارجن کپور ان کے ہمراہ اہم کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ ’کی اینڈ کا‘ میں کرینہ ایک کاروباری خاتون کے طور پر جبکہ ارجن گھریلو شوہر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ کی اینڈ کا‘ میں کرینہ اور ارجن کے ہمراہ اداکار امیتابھ بچن اور جیا بچن بھی مختصر کردار کرتے نظر آئیں گے۔

وقت اشاعت : 11/03/2016 - 13:01:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :