جسٹن بیبر سے 11 سالہ بچے کا معافی کا مطالبہ

جمعہ 11 مارچ 2016 13:02

جسٹن بیبر سے 11 سالہ بچے کا معافی کا مطالبہ

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء)ہالی وڈ کے معروف گلوکار جسٹن بیبر سے 11 سالہ بچے نے اپنے گانے میں انگریزی زبان کے قواعد کی غلطی پر معافی کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے 11 سالہ طالب علم نے گلوکارجسٹن بیبر کو ایک خط لکھا جس میں بچے نے ان کے 2012 میں ریلیز ہونے والے گانے ”بوائے فرینڈ“میں قواعد کی غلطی کی نشاندہی کرتے ہونے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

خط میں طالب علم کا کہنا ہے کہ گلوکار نے اپنے اس گانے میں گرل فرینڈ کو مخاطب کرنے کے دوران غیر معروضی طرز عمل اور فعل کا صحیح استعمال نہیں کیا،گیارہ سالہ طالب علم نے اپنے خط میں امریکی گلوکارہ بیونس کے 2008 میں ریلیز ہونے ہونے والے گانے’ ’اف آئی ور آ بوائے“ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گلوکارہ نے اپنے اس گانے میں غیر معروضی طرز عمل کا صحیح استعمال کیا، اور جب وہ ایسا کرسکتی ہے تو آپ بھی کرسکتے ہیں۔چھوٹے بچے کی جانب سے جسٹن بیبر کو خط لکھے جانے کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر کوئی بچے کی تعریف کر رہا ہے تو کوئی خوداس بچے کے خط میں قواعد کی غلطیوں کی نشاندہی کرتا نظر آرہا ہے۔

وقت اشاعت : 11/03/2016 - 13:02:21

Rlated Stars :