اداکارہ میرا خواتین کرکٹ ٹیم سے امیدیں وابستہ کر لیں

فائنل تک رسائی پر ٹیم کے لئے خصوصی انعامات دینے کا اعلان

اتوار 27 مارچ 2016 13:11

اداکارہ میرا خواتین کرکٹ ٹیم سے امیدیں وابستہ کر لیں

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 مارچ۔2016ء) اداکارہ میرا نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی مایوس ترین کارکردگی کے بعد اب پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم سے امیدیں وابستہ کر لیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم کی فائنل تک رسائی ہونے پر اداکارہ میرا ہر خاتون کھلاڑی کو پیش قیمت سوٹ‘ سونے کی بالیاں اور دیگر اشیاء تحفے میں دیں گی۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ اداکارہ میرا پاکستانی خواتین کرکٹ کی حوصلہ افزائی کے لئے میدان میں آ گئی ہیں اور انہون نے ٹیم کے لئے خصوصی انعامات دینے کا اعلان کر دیا ہے جو ہر ٹیم ممبر کو دیا جائے گا۔ اداکارہ میرا کو امید ہے کہ ٹیم ضرورت جیت کر آئے گی۔

وقت اشاعت : 27/03/2016 - 13:11:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :