سمگلر سے مصنف بننے والے ہاورڈ مارکس70برس کی عمر میں چل بسے

منگل 12 اپریل 2016 13:50

سمگلر سے مصنف بننے والے ہاورڈ مارکس70برس کی عمر میں چل بسے

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اپریل۔2016ء) سابق سمگلر سے مصنف بننے والے ہاورڈ مارکس 70برس کی عمر میں 10اپریل کے روز جہان فانی سے کوچ سے کر گئے۔رپورٹ کے مطابق وہ گزشتہ برس سے چھوٹی آنت کے کینسر میں مبتلا تھے۔مارکس کو 1990ء میں بھنگ کی سمگلنگ میں ملوث ہونے پر امریکہ میں جیل کی ہوا کھانی پڑی تھی۔

(جاری ہے)

انھوں نے وہیں سے اپنی سوانح حیات مسٹر نائس تحریر کرنا شروع کی جس پر بعد از فلم بھی بنائی گئی۔

چار بچوں کے والد نے1997ء میں الیکشن بھی لڑا۔ مارکس باقاعدگی سے سمگلنگ کے حوالے سے اپنی کہانیاں بھی سناتے رہے۔ ایک بیان کے مطابق انھوں نے اپنے چاروں بچوں کے درمیان انتہائی اطمنان بھرے ماحول میں زندگی کی آخری سانسیں لیں۔ علا وہ ازیں انھوں نے بیماری کا مقابلہ بھی جوانمردی سے کیا

وقت اشاعت : 12/04/2016 - 13:50:59