لوگ فلم ”سلطان“ کے ٹکٹوں کے لئے آپس میں لڑیں گے، انیل کپور

جمعرات 14 اپریل 2016 13:27

لوگ فلم ”سلطان“ کے ٹکٹوں کے لئے آپس میں لڑیں گے، انیل کپور

ممبئی ۔ 14 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 اپریل۔2016ء) بالی وڈ اداکار انیل کپور نے کہا ہے کہ سلمان خان کی نئی فلم ”سلطان“ کے ٹکٹوں کے حصول کے لئے ان کے پرستار آپس میں لڑیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 59 سالہ اداکار نے فلم”سلطان“ کی پہلی جھلک دیکھنے کے بعد اسے بہت سراہاہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیج پر اس کو جاری کرتے ہوئے کہا ان کے مداح فلم کو دیکھنے کے لئے ٹکٹوں کے حصول کے لئے آپس میں لڑیں گے۔واضح رہے کہ مذکورہ فلم میں سلمان خان اور انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کریں جو کہ عید الفطر پر ریلیز ہو گی۔

وقت اشاعت : 14/04/2016 - 13:27:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :