فلم ”باجی راوٴ مستانی“ کی کامیابی کے بعد رنویر سنگھ نے اپنا معاوضہ بڑھا دیا

جمعہ 22 اپریل 2016 14:56

فلم ”باجی راوٴ مستانی“ کی کامیابی کے بعد رنویر سنگھ نے اپنا معاوضہ بڑھا دیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اپریل۔2016ء) بالی ووڈ کے نوجوان اداکار رنویر سنگھ نے فلم ”باجی راوٴ مستانی“ کی کامیابی کے بعد اپنے معاوضے میں اضافہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ”بینڈ باجا بارات“ سے کیا اور پھر پیچھے مڑکر نہیں دیکھا اور ایک کے بعد ایک کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ نوجوان اداکار کی فلم ”باجی راوٴ مستانی“ نے باکس آفس پر فلم نگری کے کنگ شاہ رخ خان کی فلم کو مات دی جس کے بعد رنویر سنگھ اونچی اڑان اڑنے لگے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے رنویرسنگھ کی فلم ”باجی راوٴ مستانی“ نے شاہ رخ خان کی فلم ”دل والے“ کو باکس آفس پر پیچھے چھوڑتے ہوئے شاندار بزنس کیا تھا جس کے بعد اب نوجوان اداکار نے فلموں کے لیے اپنے معاوضے میں اضافہ کردیا ہے یہی نہیں اداکار نے تقریبات میں پرفارمنس فیس بھی 2 کروڑ کردی ہے جو کہ شاہ رخ خان کے معاوضے سے کچھ ہی کم ہے

وقت اشاعت : 22/04/2016 - 14:56:01

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :