ای سی ایل میں دوبارہ نام ڈالنے پر ماڈل ایان علی نے نئی درخواست دائر کردی،سماعت25 اپریل کو ہوگی

ماڈل کا نام دوبارہ ای سی ایل میں ڈالنے پر افسران دھوکہ دہی کے مرتکب ہوئے کارروائی کی جائے،

جمعہ 22 اپریل 2016 15:03

ای سی ایل میں دوبارہ نام ڈالنے پر ماڈل ایان علی نے نئی درخواست دائر کردی،سماعت25 اپریل کو ہوگی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 اپریل۔2016ء) کرنسی اسمگلنگ میں ملوث سپر ماڈل ایان علی نے وزارت داخلہ کی جانب سے نام ای سی ایل میں دوبارہ ڈالنے پر توہین عدالت کیس میں نئی درخواست دائر کردی ہے جبکہ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ایان علی کی توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ۔

(جاری ہے)

توہین عدالت کی درخواست کی سماعت پچیس اپریل کو جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کرے گا ایان علی کی جانب سے جمعہ کے روز دائر کی گئی نئی درخواست میں سیکرٹری داخلہ ، ڈی جی ایف آئی اے ڈی جی پاسپورٹ اور چیئرمین ایف بی آر کو فریق بنایا گیا ہے ایان علی نے فاضل عدالت سے استدعا کی ہے کہ مذکورہ افسران نے عدالت عظمیٰ کے احکامات کی خلاف ورزی کی ہے توہین عدالت کے مرتکب کیخلاف سخت کارروائی کی جائے درخواست میں ایان علی کے وکی سردار لطیف کھوسہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کا نوٹیفکیشن لے کر ایان علی ائرپورٹ پہنچیں تو ایف آئی اے حکام نے روک لیا درخواست میں ایان علی نے موقف اختیار کیا کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف پر مجھ سے زیادہ سنگین مقدمات ہیں انہیں اس کے باوجود بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی گئی اور روانگی میں ہر کوئی سہولت کار بنا رہا ، افسران ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے بعد دوبارہ ڈالنے سے دھوکہ دیہی کے مرتکب ہوئے ہیں افسران نے سرکاری ملازم ہونے کے بجائے حکومتی ملازم ہونے کا کردار ادا کیا ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ایان علی کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست کے لئے مقرر کردی ہے سماعت پچیس اپریل کو جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کرے گا ۔

وقت اشاعت : 22/04/2016 - 15:03:33

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :