پیرو‘ نوجوان تخلیق کاروں کی تخلیقی صلاحیتوں کو پرکھنے کیلئے فیشن مقابلہ

ہفتہ 23 اپریل 2016 13:17

پیرو‘ نوجوان تخلیق کاروں کی تخلیقی صلاحیتوں کو پرکھنے کیلئے فیشن مقابلہ

لیما (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اپریل۔2016ء) دنیا کے نوجوان تخلیق کاروں کی تخلیقی صلاحیتوں کو پرکھنے کے سلسلے میں فیشن مقابلہ لیما میں ہوا جس میں پیرو کے دس نوآموز تخلیق کاروں نے کاٹن اور الپاکا ڈیزائن پیش کئے۔پیرو کے دارالحکومت لیما میں ہونے والے فیشن شو کے دوران ماڈلز نت نئے ملبوسات پہن کر ریمپ پر آئیں تو ناظرین نے خوب داد دی۔

مقابلے کا اہتمام لیما کے ساحل پر کیا گیا۔ ریمپ کے پس منظر میں تاحد نظر نیلگوں سمندر دلکش منظر پیش کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

مقابلے کی جیوری میں فیشن انڈسٹری کے بڑے نام شامل تھے جنہوں نے ونیہ طیفور کے تیارکردہ ملبوسات کو سراہا اور انہیں چین کے فیشن انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں ایک ماہ کی انٹرن شپ کیلئے منتخب کیا۔پیرو کے نوجوان تخلیق کاروں کلاڈیا جیمز، امارو، کیوبا لوسیا، سانڈرا سیرانو کے موسم سرما کیلئے ملبوسات کو بھی خوب پذیرائی ملی۔ پچھلے سال میکسیکو فیشن میلے کے فاتح لوئس انتونیو اور چین کی ایلسی یانگ نے بھی اپنی مصنوعات پیش کیں۔ پیرو کے وزیر تجارت وسیاحت نے مقابلے کو ملک کی فیشن انڈسٹری کیلئے مفید قرار دیا۔

وقت اشاعت : 23/04/2016 - 13:17:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :