ڈانس ایسے کرو، جیسے کوئی آپ کو نہیں دیکھ رہا‘ ماہرہ خان

ہفتہ 23 اپریل 2016 18:27

ڈانس ایسے کرو، جیسے کوئی آپ کو نہیں دیکھ رہا‘ ماہرہ خان

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اپریل۔2016ء) شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’’رئیس ‘‘کے ذریعے بالی ووڈ ڈیبیو کرنے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ بھارت میں کام کے دوران انہوں نے بہت سی چیزیں سیکھیں جن میں سے ایک ڈانس بھی ہے۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ یہ سیکھاہے کہ ڈانس ایسے کرو، جیسے کوئی آپ کو نہیں دیکھ رہا۔

حال ہی میں میں نے 2 فلموں ’’بن روئے اور ’’ہو من جہاں‘‘میں ڈانس کیا، لیکن فلم’’ہو من جہاں‘‘میں ڈانسبھارت سے سے واپس آکر کیا، لہٰذاآپ کو پہلی فلم ’’بن روئے‘‘اور ’’ہو من جہاں‘‘کے ڈانس میں بہت زیادہ فرق نظر آئے گا۔ان کا مزید کہنا تھا’’ہو من جہاں ‘‘کا گانا’’شکر ونڈاں رے‘‘ بہت زیادہ مقبول ہوا اور آپ کو میرے ڈانس میں بہت زیادہ فرق نظر آئے گا۔

(جاری ہے)

میں نے کھل کرڈانس کیا اور اس کا کریڈٹ بھارت میں میں میرے کوریوگرافرز، ڈائریکٹر اور شاہ رخ خان کو جاتا ہے، جو مجھے بتاتے رہتے تھے کہ بس ڈانس کرو، بھول جا کہ کون دیکھ رہا ہے۔ماہرہ نے بتایا کہ تھیٹر یا ڈرامہ کے مقابلے میں فلم میں ہمیں اپنی پوری باڈی لینگویج کے ذریعے اظہار کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ وہ چھوٹی چھوٹی یا بڑی بڑی چیزیں تھیں جو انہوں نے بھارت میں میں شوٹنگ کے دوران سیکھیں۔فلم ’’رئیس ‘‘رواں سال عید پر ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 23/04/2016 - 18:27:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :