ضروری نہیں جب آپ ناکامی سے دوچار ہو جائیں تو پھر شادی کریں ‘ اداکارہ ریما

بدھ 27 اپریل 2016 13:12

ضروری نہیں جب آپ ناکامی سے دوچار ہو جائیں تو پھر شادی کریں ‘ اداکارہ ریما

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء)اداکارہ ریما نے کہا ہے کہ میں نے اپنی زند گی میں بے پناہ کامیابیاں سمیٹی ہیں ،عروج کے دنوں میں شادی کر شوبز سے وابستہ دوستوں کو بتانے کی کوشش کی ہے کہ ضروری نہیں جب آپ ناکامی سے دوچار ہو جائیں تو پھر شادی کریں ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میری زندگی کا سب سے یادگار اور خوشگوار لمحہ وہ تھا جب خدا کی ذات نے مجھے بیٹے کی نعمت سے نواز ا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر صاحب سے شادی کا دور دور تک کو ئی پروگرام نہیں تھا مگر یہ بات حقیقت ہے کہ جوڑیاں آسما نوں پر بنتی ہیں اور میری جوڑی بھی ڈاکٹر صاحب کے ساتھ طے ہوچکی تھی۔ ریما نے کہا کہ میں اپنے بیٹے کو سات سال کی عمر میں نماز روزے کی پابند بنانے کے ساتھ اسکو قرآن کی تعلیم بھی دوں گی۔ریما نے کہا کہ بیٹے کی پیدائش کے بعداسکا پہلا ویزہ سعودی عرب کا لگا جہاں ہم نے عمرے کی سعادت حاصل کی ۔خدا کی ذات نے مجھ نا چیز پر جس قدر نعمتیں اوراحسان کیے ہیں میں ساری زندگی سجدے میں پٹری رہوں تو اپنے خدا کا شکر ادا نہیں کر سکتی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں امریکہ میں رہتی ہوں مگر پاکستان کے حالات سے ہر لمحہ باخبر رہنے کی کوشش کرتی ہوں۔

وقت اشاعت : 27/04/2016 - 13:12:31