جاوید شیخ کی فلم میں کون کون ہو گا ؟

بدھ 27 اپریل 2016 19:19

جاوید شیخ کی فلم میں کون کون ہو گا ؟

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 اپریل۔2016ء) اداکار جاوید شیخ نے اپنی نئی فلم کی کاسٹنگ شروع کردی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ جاوید شیخ نے مرکزی کردار کے لئے جنید خان کی جگہ دانش تیمورکو فائنل کرلیا ہے جبکہ فلم کے لئے تین چہروں کی تلاش ہے۔

(جاری ہے)

یہ بھی معلوم ہواہے کہ جاویدشیخ کی فلم کے لئے ایمان علی،ماہرہ خان اور مہوش حیات سے رابطہ کیا گیا تھا لیکن تینوں نے ہی مختلف وجوہات کی بنا پر کام سے انکار کردیا تھا۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ کئی اداکارائیں ذاتی وجوہات کی بناپر کئی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار نہیں جس کی بنا پر نہ صرف جاوید شیخ بلکہ دیگر پروڈیوسرز کو بھی پریشانی کا سامنا ہے جس کے لئے اب تمام لوگ نئے چہروں کی تلاش میں ہیں تاکہ مغرور اداکاراں کا متبادل تلاش کیا جائے۔

وقت اشاعت : 27/04/2016 - 19:19:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :