میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ،بیہودہ رقص کے سخت خلاف ہوں ‘ سنہری خان

منگل 3 مئی 2016 13:24

میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ،بیہودہ رقص کے سخت خلاف ہوں ‘ سنہری خان

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) تھیٹر کی نامور ادکارہ سنہری خان نے کہا ہے کہ تھیٹر میں میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے ، میری تمام توجہ اپنے کام پر مرکوز ہے اور یہی میری کامیابی کا بڑا راز ہے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں بلاوجہ کسی کے کام میں ٹانگ نہیں اڑاتی ، اپنے کام پر بھرپور توجہ دیتی ہوں ۔

(جاری ہے)

تھیٹر میں میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے ، میں سب کی عزت کرتی ہوں ۔

ایک سوال کے جواب میں سنہری خان نے کہا کہ بیہودہ رقص کے سخت خلاف ہوں ، ہمیشہ اچھا اور معیاری رقص کرنے کو ترجیح دیتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ تھیٹر لائیو کام ہے اس میں غلطی کی گنجائش موجود نہیں ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نئی لڑکیوں کو فضول کاموں کے بجائے اپنے کام پر توجہ دینی چاہیے ۔

وقت اشاعت : 03/05/2016 - 13:24:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :