طارق عزیز شو کی مقبولیت آج بھی برقرار ہے

طارق عزیزانتہائی محنت سے ہر ہفتے جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے نظر آتے ہیں،چوہدری افتخار ورک، آغا قیصر عباس

اتوار 8 مئی 2016 14:51

طارق عزیز شو کی مقبولیت آج بھی برقرار ہے

لاہور۔8 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء ) پی ٹی وی لاہور کے کوئیز پروگرام”طارق عزیز شو“کا وقار اور مقبولیت آج بھی برقرار ہے، پروگرام پروڈیوسر چوہدری افتخار ورک اورپروگرام کے معاون پرڈیوسر آغا قیصر عباس نے بتایا کہ پروگرام 36برس سے آن ائیر ہے، پوری دنیا میں اسے دیکھا اور پسند کیا جاتاہے،پروگرام کے کمپیئر طارق عزیز اب بزرگی کے باوجود انتہائی دلچسپی اور محنت سے پر ہفتے جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے نظر آتے ہیں،چوہدری افتخار ورک نے کہا کہ طارق عزیز پروگرام کے دوران شائستگی اور معیار کا بھرپور خیال رکھتے ہیں،پروگرام میں 36برس سے پاکستان زندہ آباد کا نعرہ مسلسل گونج رہا ہے اور یہ نعرہ دنیا بھر میں امن،پیار اور ملکی ترقی و استحکام کا پیغام دیتا ہے،پروگرام طارق عزیز شو کے دعوت ناموں کی ڈیمانڈ آج بھی برقرار ہے اور ریکارڈنگ کے روز کئی خاندان ہا ل میں جگہ کی کمی با عث واپس گھر لوٹ جاتے ہیں۔

وقت اشاعت : 08/05/2016 - 14:51:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :