پاک بھارت مشترکہ فلم سازی کیلئے کام کر رہی ہوں ‘نئی فلم ’’ہوٹل‘‘ 13مئی کو ریلیز کی جائیگی ‘ میرا

اپنی فلموں کیلئے بہترین کہانیوں کا انتخاب کرنے کی کوشش کرتی ہوں ‘ فلم میں انکی اداکاری اور ڈائیلاگ بہترین ہیں ‘میڈیا سے گفتگو

اتوار 8 مئی 2016 15:28

پاک بھارت مشترکہ فلم سازی کیلئے کام کر رہی ہوں ‘نئی فلم ’’ہوٹل‘‘ 13مئی کو ریلیز کی جائیگی ‘ میرا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ پاک بھارت مشترکہ فلم سازی کیلئے کام کر رہی ہوں ‘نئی فلم ’’ہوٹل‘‘ 13مئی کو ریلیز کی جائیگی ‘ہم بھارتی فلم انڈسٹری کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔

(جاری ہے)

لاہور پر یس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ وہ اپنی فلموں کیلئے بہترین کہانیوں کا انتخاب کرنے کی کوشش کرتی ہیں اور اس فلم میں انکی اداکاری اور ڈائیلاگ بہترین ہیں . انہوں نے کہا کہ میری فلم میں کوئی نئی کہانی نہیں پرانی کہانی کونئے اندازمیں پیش کیاجارہاہے اس جہان میں والدہ سے شفیق کوئی مخلوق نہیں اور نہ ہی والدہ کا کوئی نعمل البدل ہے ۔

اﷲ نے والدہ کے روپ میں ہمیں ایک ایسی شخصیت عطا کی ہے جس کی عظمت کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا ۔ میرا نے کہا کہ وہ اپنی والدہ سے بے ؂؂حد محبت اور احترام کرتی ہیں اور سب کو والدین کا احترام کرنا چاہئے۔

وقت اشاعت : 08/05/2016 - 15:28:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :