میر تقی میر کی زندگی پر مبنی فلم ماہِ میرکا پریمیئر شو کا انعقاد

اتوار 8 مئی 2016 17:30

میر تقی میر کی زندگی پر مبنی فلم ماہِ میرکا پریمیئر شو کا انعقاد

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء) میر تقی میر کی زندگی پر مبنی فلم ماہِ میرکا پریمیئر شو لاہور میں منعقد ہوا جس میں شوبز شخصیات سمیت فلم کی سٹار کاسٹ نے بھی خصوصی شرکت کی۔سرمد سبھائی کی تحریر کردہ فلم ماہِ میر کی کہانی ایک ماڈرن ڈے شاعر جمال کے گرد گھومتی ہے جو اپنی زندگی کے مشکل فیز سے گزر رہا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں شاعر جمال کے ساتھ ساتھ اداکار فہد مصطفٰی کو میر تقی میر کے روپ میں بھی دکھایا گیا ہے کہ کس طرح میر نے اپنی زندگی کے مشکل وقت گزارے۔

فلم کی کاسٹ میں فہد مصطفٰی، امان علی، صنم سعید، منظر سبھائی، علی خان اور دیگر شامل ہیں۔ فنکاروں کا کہنا تھا کہ فلم ماہِ میر پاکستانی فلم انڈسٹری میں ایک مثبت اضافہ ہے۔فنکاروں سمیت فلم دیکھنے کیلئے فلم بینوں کی بڑی تعداد فورٹرس سکوائر مال میں موجود تھی جنہوں نے فلم کو بے حد پسند کیا۔

وقت اشاعت : 08/05/2016 - 17:30:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :