بھارتی فلم انڈسٹری کا مقابلہ نہیں کرسکتے : اداکارہ میرا

اتوار 8 مئی 2016 17:46

بھارتی فلم انڈسٹری کا مقابلہ نہیں کرسکتے : اداکارہ میرا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ ہم بھارتی فلم انڈسٹری کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔لاہور پریس کلب میں” مدرز ڈے “کے موقع پر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ پاک بھارت مشترکہ فلم سازی کیلئے کام کر رہی ہیں اور انکی فلم ”ہوٹل “13مئی کو ریلیز کی جا رہی ہے۔میرا نے کہا کہ وہ اپنی فلموں کیلئے بہترین کہانیوں کا انتخاب کرنے کی کوشش کرتی ہیں اور اس فلم میں انکی اداکاری اور ڈائیلاگ بہترین ہیں ،فلم کو ریلیزسے پہلے ہی 2014 کے فلم فیسٹیول میں 2 ایوارڈ مل چکیہیں۔

(جاری ہے)

فلم میں میرا کردار منفرد ہے ، میں خوبصورت نظرنہیں آوں گی۔” میری فلم میں کوئی نئی کہانی نہیں، پرانی کہانی کونئے اندازمیں پیش کیاجارہاہے“۔صحافی نے میرا سے پوچھا کہ انکی آخری فلم کب ریلیز ہوئی تھی جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ مھجے تاریخ یاد نہیں ،آپ گوگل سے سرچ کرلیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس جہان میں والدہ سے شفیق کوئی مخلوق نہیں اور نہ ہی والدہ کا کوئی نعمل البدل ہے۔ اللہ نے والدہ کے روپ میں ہمیں ایک ایسی شخصیت عطا کی ہے جس کی عظمت کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ میرا نے کہا کہ وہ اپنی والدہ سے بے حد محبت اور احترام کرتی ہیں اور سب کو والدین کا احترام کرنا چاہئیے۔

وقت اشاعت : 08/05/2016 - 17:46:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :