ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹلز آوٴٹ آف دی شیڈوز کا نیا ٹریلر ریلیز

پیر 9 مئی 2016 13:08

ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹلز آوٴٹ آف دی شیڈوز کا نیا ٹریلر ریلیز

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء)ایکشن اور کامیڈی سے بھرپورامریکی تھری ڈی سائنس فکشن فلم ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹلز ،آوٴٹ آف دی شیڈوزکا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ایک آفت ہے جس نے نیویارک پر کردی ہے خوف کی فضا طاری. برائی کی نیت سے دنیا پر قابض ہونے کے چکر میں ہیں دشمن۔ جن سے کڑا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے ٹرٹلز کی فوج۔ فلم کی کاسٹ میں میگن فاکس، ایلے سینڈرا ایمبروسیو، اسٹیفن ایمل اور لورالینی شامل ہیں۔کیا بچاسکیں گے ننجا ٹرٹلز دنیا کو یہ سب ایکشن اور ایڈونچر فلم ٹین ایج میوٹینٹ ننجا ٹرٹلز آوٴٹ آف دے شیڈو کے تین جون کو ریلیز ہونے کے بعدسامنے آئے گا۔

وقت اشاعت : 09/05/2016 - 13:08:14