میوزک کی انڈسٹری ترقی کی جانب گامزن ، ابھی بہت کچھ سیکھنا باقی ہے ‘ گلوکارہ مسکان

جمعہ 13 مئی 2016 14:51

میوزک کی انڈسٹری ترقی کی جانب گامزن ، ابھی بہت کچھ سیکھنا باقی ہے ‘ گلوکارہ مسکان

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مئی۔2016ء) معروف پاپ گلوکارہ و ماڈل مُسکان نے کہا ہے کہ گلوکاری کے میدان میں ابھی بہت کچھ سیکھنا باقی ہے ،اپنے کام سے عشق کی حد تک لگاؤ کے بغیر کامیابی حاصل کرنا ممکن نہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں گلوکارہ نے کہا کہ نئے آنے ولے تمام گلوکار اچھا کام کر رہے ہیں جس سے ہماری میوزک کی انڈسٹری بھی ترقی کی جانب گامزن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ زیادہ محنت سے کام کروں تاکہ میرے فن میں نکھار آسکے اور اس کیلئے روزانہ ریاض کرتی ہوں ۔مُسکان نے کہا کہ اپنے نئے البم پر بھرپور محنت کر رہی ہوں اور مجھے امید ہے کہ یہ ضرور کامیابی سے ہمکنار ہوگا ۔

وقت اشاعت : 13/05/2016 - 14:51:08