ڈرامہ،فلم اور فیشن انڈسٹری کا ملکر کام کرنا خوش آئند ہے، جاوید شیخ

اتوار 15 مئی 2016 15:17

ڈرامہ،فلم اور فیشن انڈسٹری کا ملکر کام کرنا خوش آئند ہے، جاوید شیخ

لاہور۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مئی۔2016ء ) فلموں کے سینئر اداکار وہدایت کار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ ڈرامہ،فلم اور فیشن انڈسٹری کا ملکر کام کرنا خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

اس سے فلم انڈسٹری،ڈرامہ اور فیشن سمیت ہر شعبے کو بھرپور فائدہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ کراچی سے فلموں کی کامیابی نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بہتری پیداکی ہے۔مجھے امید ہے کہ آگے چل کر پاکستان بھر میں معیاری فلموں اور ڈراموں کا سلسلہ مزید بہتر ہوگا جس سے تمام شعبوں کی اہمیت اور ترقی میں اضافہ ہوگا،جاوید شیخ نے کہا کہ مجھے فلم انڈسٹری کا دوبارہ عروج نظر آرہا ہے، امید ہے کہ ہمارے فلم بینوں کو اچھی فلمیں دیکھنے کو ملینگی۔

وقت اشاعت : 15/05/2016 - 15:17:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :