پی ٹی وی نے رمضان المبا رک کے پروگراموں کے لیے کمپئیر و اداکار نعمان اعجاز کو بک کر لیا

منگل 17 مئی 2016 13:58

پی ٹی وی نے رمضان المبا رک کے پروگراموں کے لیے کمپئیر و اداکار نعمان اعجاز کو بک کر لیا

لاہور۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء )پی ٹی وی نے رمضان المبا رک کے پروگراموں کے لیے کمپئیر و اداکار نعمان اعجاز کو بک کر لیا ہے جبکہ سحری کے لیے سید وصی شاہ سے بات کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

روح رمضان کے لیے نعت خوان علماء اور دیگر لوگوں کو بھی مدعو کیا جائے گا جو رمضان المبارک کے حوالے سے اس کی فضیلت بیان کریں گے۔اس حوالے سے کمرشلزکے حصو ل کے لیے بھی کوششوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پی ٹی وی کے علاوہ دیگر نجی چینلز نے بھی رمضا ن المبارک کے پروگراموں کے لیے اداکاروں اور کمپیئرز کو بک کرنا شروع کر دیا ہے۔

وقت اشاعت : 17/05/2016 - 13:58:17