مرتے دم تک ”عریاں سیلفیاں “شیئر کرتی رہوں گی ، کم کردشیان کا پرستاروں سے و عدہ

بدھ 18 مئی 2016 13:10

مرتے دم تک ”عریاں سیلفیاں “شیئر کرتی رہوں گی ، کم کردشیان کا پرستاروں سے و عدہ

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2016ء) معروف امریکی ماڈل ، ٹی وی ریالٹی سٹار اوراداکارہ کم کردشیا ن کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مداحوں سے وعدہ کرتی ہیں کہ وہ ان کیلئے مرتے دم تک ”عریاں سلفیاں“ شیئر کرتی رہیں گی۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہور ماڈل اور ریالٹی سٹار کم کردشیان جو ہمیشہ اپنی نازیبا حرکتوں کی وجہ سے میڈیا میں ”اِن “ رہتی ہیں نے ”ویب ایوارڈ 2016ء “ کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ”میں جب تک زندہ رہوں گی، مفت عریاں سلفیاں پوسٹ کرتی رہوں گی۔

وقت اشاعت : 18/05/2016 - 13:10:16