نواز الدین کی دپیکا، پریانکا پر تنقید

بدھ 18 مئی 2016 13:10

نواز الدین کی دپیکا، پریانکا پر تنقید

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2016ء)بولی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی کا کہنا ہے کہ ہولی وڈ میں کام کرنے کے لیے کسی بھی اداکار کو ایک بڑے ایجنٹ کی ضرورت ہے نہ کے صلاحیت کی، اور ان کا یہ بیان سن کر کہیں نہ کہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ یہ تنقید بولی وڈ اداکاراوں پر کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس وقت بولی وڈ کی دو کامیاب اداکارائیں ہولی وڈ میں اپنا لوہا منوانے میں مصروف ہیں جس میں دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا شامل ہیں۔

دونوں ہی اداکارائیں بولی وڈ میں کئی کامیاب فلموں میں کام کرچکی ہیں اور اس وقت ہولی وڈ میں اپنی ڈیبیو فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔بولی وڈ لائف کی ایک رپورٹ کے مطابق نواز نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بولی وڈ سے ہولی وڈ جانے والے اداکاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔تاہم نواز کا ایک اور بیان میں کہنا تھا کہ انہوں نے خاص طور پر کسی اداکار کے بارے میں یہ جملے نہیں کہے۔

وقت اشاعت : 18/05/2016 - 13:10:17

Rlated Stars :