ملیکا شراوت نے اداکار میڈ میکلسن کے ساتھ بنائی ہوئی سیلفی ٹوئٹر پر جاری کر دی

ہفتہ 21 مئی 2016 15:03

ملیکا شراوت نے اداکار میڈ میکلسن کے ساتھ بنائی ہوئی سیلفی ٹوئٹر پر جاری کر دی

ممبئی ۔ 21 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 مئی۔2016ء)بالی وڈ اداکارہ ملیکا شراوت نے اداکار میڈ میکلسن کے ساتھ بنائی ہوئی سیلفی ٹوئٹر پر جاری کر دی۔

(جاری ہے)

بالی وڈ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ملیکا شراوت نے اداکار میڈ میکلسن کے ساتھ سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ سیلفی کینز فلم فیسٹیول2016 کے دوران بنائی تھی ،سیلفی کے ساتھ اداکارہ نے ایک پیغام بھی جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میڈ کے ساتھ سیلفی بنانے کا لمحہ ہمیشہ یادگار رہے گا،وہ صرف ان کے ہی پسندیدہ نہیں بلکہ دنیا بھر میں میڈ کے چاہنے والے موجود ہیں،میڈ اچھے اداکار ہونے کے ساتھ اچھے انسان بھی ہیں،وہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں میڈ کے ساتھ ملاقات کا موقع ملا۔

وقت اشاعت : 21/05/2016 - 15:03:38