ذات برادری سے نکل کر اب ہمیں جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کروانا ہو گا‘مصطفی قر یشی

اتوار 22 مئی 2016 13:37

ذات برادری سے نکل کر اب ہمیں جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کروانا ہو گا‘مصطفی قر یشی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ مفاد پرست عناصر نے فلمی صنعت کو تباہ کیا ‘ ذات برادری سے نکل کر اب ہمیں جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کروانا ہو گا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی قر یشی نے کہا کہ کچھ سالوں سے پاکستانی فلم انڈسٹری شدید بحران میں مبتلا ہے جس میں اب بہتری نظر آنے لگی ہے اس کی تباہی میں کچھ مفاد پرست عناصر پیشہ وارانہ افراد کا ب ہت عمل دخل ہے یہ لوگ عیاشی اور پیسوں کی خاطر اس فیلڈ میں آئے اور اس انڈسٹری پر تسلط جما بیٹھے ۔

(جاری ہے)

ماضی میں بھی کم فلمیں بنتی تھیں مگر ان کی کہانی اور فنکاروں کی پرفارمنس اتنی متاثر کن تھی کہ لوگ اسے پسند کرتے تھے آج تو ہماری فلم میں کہانی نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی بلکہ فحاشی اور عریانی کے سہارے فلم کو کامیاب کروانے کی کوشش کی جاتی ہے ۔

وقت اشاعت : 22/05/2016 - 13:37:09

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :