نرگس فخری پاکستانی کھانوں کی شوقین

اتوار 22 مئی 2016 13:46

نرگس فخری پاکستانی کھانوں کی شوقین

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء)خوبرو بولی ووڈ اداکارہ نرگس فخری کا کہنا ہے کہ انھیں بچپن سے ہی پاکستانی کھانے کھانے کا بے حد شوق ہے اور وہ انھیں بڑے شوق سے کھاتی ہیں۔

(جاری ہے)

2011میں نمئاش کیلئے پیش کی جانے والی بولی ووڈ فلم راک سٹار سے فنی سفر کا آغاز کرنے والی نرگس فخری کا تعلق امریکہ سے تاہم اس کے باوجود وہ پاکستانی کھانوں کی انفرادیت اور ذائقے کے باعث ان کے سحر میں گرفتار ہیں ۔اداکارہ نے حال ہی میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ میں نیویارک میں پلی بڑھی ہوں لیکن شروع سے پاکستانی کھانے کھارہی ہوں کیوں کہ بچپن سے گھر میں مزیدار قسم کے پاکستانی کھانے بنتے تھے ۔ علا وہ ازیں میری والدہ کو بہت اچھا پاکستانی کھانا بنانا آتا ہے

وقت اشاعت : 22/05/2016 - 13:46:35

Rlated Stars :