سلمان خان ہریتک روشن اور ٹائیگر شروف کے مقابل آنے پر خوف کا شکار

اتوار 22 مئی 2016 13:50

سلمان خان ہریتک روشن اور ٹائیگر شروف کے مقابل آنے پر خوف کا شکار

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) بولی ووڈ سپر سٹار سلمان خان جلد ہندوستان کے مشہور انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز میں ہریتک روشن اور ٹائیگر شروف کے ہمراہ فن کا مظاہرہ کرتے نظر آئیں گے ۔ ذرائع کے مطابق سپر سٹار بھارت کے دو نامی گرامی رقاصوں کے مقابل رقص سے بڑی حد تک خوف کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان 4 سال بعدمذکورہ ایوارڈ شو میں رقص کرتے نظر آئیں گے تاہم انکا کہنا ہے کہ وہ ٹائیگر شروف اورہریتک روشن کی طرح ڈانس نہیں کر سکتے۔

50سالہ سلمان خان نے ایک نجی تقریب کے دوران میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں تاحال اپنی پرفارمنس کے حوالے سے کچھ بھی منصوبہ بندی نہیں کی لیکن مجھ سے ہریتک اور ٹائیگر جیسے ڈانس کی توقع نہ کی جائے۔واضح رہے سپر سٹار آجکل اپنی نئی آنے والی فلم سلطان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔سلمان خان کی سلطان رواں سال عیدالفطر کے موقع پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 22/05/2016 - 13:50:35

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :