فلم ”امراؤ جان “کی کہانی طوائف امراؤ جان پر نہیں بلکہ ایک خاتون ”امیرن “کی داستان ہے ‘ہدایتکار جے پی دتہ

منگل 26 ستمبر 2006 11:58

نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 26ستمبر2006) ہندی فلم کے ہدایتکار جے پی دتہ جو کلاسیکل فلم ”امراؤ جان “کو دوبارہ بنا نے میں مصروف ہیں نے کہا ہے کہ اس فلم کی کہانی طوائف امراؤ جان پر نہیں بلکہ ایک خاتون ”امیرن “کی داستان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب کسی فلم بنانے کا انتخاب کیا جاتا ہے تو اسے تقریبا ایک سال تک اس موضوع پر کام میں لگے رہنا پڑتا ہے تا کہ اس میں نکھار لایا جا سکے ۔

دتہ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم کی کہانی ایک ایسے کردار کا جذباتی سفر ہے جس کی پیش کشی کیلئے مجھے ترغیب ملی ۔

(جاری ہے)

ایک چھوٹے سے قصبہ میں رہنے والی لڑکی امیرن کا اس کے گھر سے اغواء کر لیا جاتا ہے اور اسے لکھنو کے بازار میں فروخت کر دیا جاتا ہے ۔ ساحر لدھیانوی کی نظم”عورت نے جنم دیا مردوں کو “کے مصداق اس پر یہ موزوں خاص طور پر چسپاں ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تین سابقہ فلموں ”مہندی “زندگی “ اور ”طوفان “امراؤ جان“سے ان کی فلم کی کہانی کا باب مختلف ہے ۔فلم ”امراؤ جان “ جس میں ریکھا نے طوائف کا رول ادا کیا تھا اسی کتاب کا تیسرا باب تھا ۔ نئی فلم میں امراؤ جان کا کردار ایشوریا رائے نے ادا کیا ہے ۔ جبکہ نواب سلطان کا کردار ابھیشک بچن نے ادا کیا ہے ۔

وقت اشاعت : 26/09/2006 - 11:58:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :